14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن

14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے، مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن

مرکزی صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ  نے کہا ہے کہ 14 فروری سے پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کردیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چینی کی فی کلو قیمت میں تین روپے کا اضافہ منظور نہیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ مرکزی کریانہ  ایسوسی ایشن پنجاب  چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار تولہ ہو گئی

حاجی پرویز بٹ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی چینی کی قیمتیں ایف بی آر کی ناقص پالیسی کا نتیجہ ہے،  4 روپے کا  ،75مائیکرون کے بیگ  پیکنگ لیبر سمیت دس روپے فی کلو چینی پر خرچ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دکاندار کے لئے صرف تین روپے بڑھائے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 14 فروری کو لاہور میں پنجاب کریانہ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بائیکاٹ کا اعلان کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *