ملک کے مزید 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نکل آیا

ملک کے مزید 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نکل آیا

ملک کے مزید 21 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نکل آیا۔

پشاور، ڈیرہ بگٹی، خضدار، نوشکی، لسبیلہ، حب،ڈی جی خان میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے، اسکےعلاوہ نصیرآباد، مظفرآباد، ٹانک، چارسدہ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور تمام ہائیکورٹ بارز نے وکلا ہڑتال کی کال مسترد کردی

اسلام آباد، ملتان، بہاولپور، صوابی اور جھنگ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے۔ کراچی ایسٹ کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے صوابی جلسے میں کارکنان کی کم تعداد ہونے کی وجہ سامنے آگئی

صوبائی دارالحکومت لاہور کے تین مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، متعلقہ اضلاع کے سیوریج نمونے 8 جنوری سے 23 جنوری کے دوران حاصل کئے گئے، پولیو حکام کے مطابق رواں سال اب تک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثرکرچکا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *