ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی : ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا اہم بیان آگیا

ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی : ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا اہم بیان آگیا

امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ان کاشارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی وہ اس میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ٹیسلا کے سی ای او اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے یہ بات ٹک ٹاک نہ خریدنے کے حوالے سے دو ہفتے قبل جرمن میڈیا کی میزبانی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کے دوران کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ میں ایک اور بہترین فیچر کااضافہ

ایلون مسک نے کہا کہ ٹک ٹاک خریدنے کیلئے میں نے بولی نہیں لگائی ۔ اس سے پہلے امریکی ارب پتی بزنس مین نے یہ بیان امریکی صدر ٹرمپ کے اس بیان کے ایک ہفتے بعد دیا تھا، جس میں انہوں نے ٹیسلا کے مالک کو ٹک ٹاک خریدنے کی آفر کی تھی۔

اُس وقت ایلون مسک کا کہنا تھا کہ میرے پاس اس حوالے سے کوئی پلان نہیں ہے کہ اگر میرے پاس ٹک ٹاک ہوتا تو میں کیا کرتا لہذا میں ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کر رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی مشکوک یا دھوکہ دہی پر مبنی پیغام موصول ہو تو فوری طور پر اسے ڈیلیٹ کر دیں، ایف بی آئی نے خبردار کر دیا

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختصر ویڈیو ایپ کو ذاتی طور پر استعمال نہیں کرتے اور ایپ کے فارمیٹ سے بھی واقف نہیں ۔ سی ای او ٹیسلا نے ٹوئٹر (موجودہ ایکس) کی خریدنے کے عمل کو غیر معمولی اقدام قرار د یا اورکہا ’میں عام طور پر کمپنیوں کی خریداری نہیں کرتابلکہ بناتا ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *