واٹس ایپ کے 2 نئے فیچرز متعارف، گروپ چیٹس کے استعمال میں بڑا اضافہ متوقع

واٹس ایپ کے 2 نئے فیچرز متعارف، گروپ چیٹس کے استعمال میں بڑا اضافہ متوقع

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے 2 اہم فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جن کا مقصد پلیٹ فارم کو مزید آسان، جدید اور مفید بنانا ہے۔ یہ دونوں فیچرز اس وقت واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں آزمائش کے مراحل سے گزر رہے ہیں اور جلد عام صارفین کے لیے بھی دستیاب کیے جائیں گے۔

نیا پہلا فیچر اسٹیٹس اپ ڈیٹس سے متعلق ہے، جو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں سامنے آیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی جدید ایڈیٹنگ ٹولز استعمال کرسکیں گے۔ میٹا اے آئی پر چلنے والے یہ ٹولز موجودہ ’ایفیکٹس لیبل‘ کی جگہ لے لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے واٹس ایپ کو مکمل بلاک کرنے کی دھمکی دیدی

اس نئے اے آئی فیچر کے تحت صارفین تصاویر کو اے آئی کی مدد سے تبدیل کر سکیں گے، اپنی اسٹیٹس تصاویر میں نئی اشیا شامل کر سکیں گے، فوٹو کا پس منظر ہٹا سکتے ہیں، یا اسے انیمیٹ بھی کروا سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹ واٹس ایپ اسٹیٹس کو انسٹاگرام اسٹوری ایڈیٹر جیسا جدید تجربہ فراہم کرے گی۔

واٹس ایپ کا دوسرا فیچر گروپ چیٹس کے لیے ہے، جس کا مقصد گروپ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کے لیے گفتگو کا تسلسل سمجھنا آسان بنانا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے کوئی بھی نیا صارف گروپ میں شامل ہونے سے 24 گھنٹے پہلے تک کی ہسٹری دیکھ سکے گا۔

فیچرکی اہم خصوصیات

نئے جوائن کرنے والے ممبرز گزشتہ 24 گھنٹوں کے میسجز دیکھ سکیں گے، گروپ ایڈمن کو پرانے میسجز مینوئلی بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی، فیچر گروپ ایڈمن کو ’گروپ پرمیشن اسکرین‘ پر دکھائی دے گا، اس کے تحت ایک ہزار تک میسجز کی ہسٹری شیئر کرنا ممکن ہوگی۔

مزید پڑھیں:میٹا کا اہم قدم ، واٹس ایپ میں دلچسپ فیچر متعارف کروانے کی تیاری

یہ دونوں فیچرز واٹس ایپ کے اُن مسلسل اقدامات کا حصہ ہیں جن کاأ مقصد پلیٹ فارم کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالنا اور صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اے آئی ایڈیٹنگ ٹولز اسٹیٹس فیچر کی مقبولیت میں اضافہ کریں گے جبکہ گروپ ہسٹری تک آسان رسائی سے گروپ مینجمنٹ مزید مؤثر ہو جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *