ایف بی آر کا بڑا فیصلہ ،کاروباری شعبہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرے گا

ایف بی آر کا بڑا فیصلہ ،کاروباری شعبہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرے گا

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد جاری ہے، اب خریداری کیش کے بجائے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ہوگی ۔

آئی ایم ایف شرائط کو پورا کرنے اور ریونیو بڑھانے کیلئے ایف بی آر نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کاروباری شعبے کو دستاویزی شکل دی جائیگی، پہلے مرحلے میں پوائنٹ آف سیل یعنی ٹیئر ون ری ٹیلرز اور بڑی دوکانوں پر ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز مشینوں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔ سافٹ ویئر ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ منسلک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم

 ٹرانزیکشنز کی سی سی ٹی وی کے ذریعے نگرانی کا بھی فیصلہ ہوگیا، اس حوالے سے ماہر اقتصادی امور ڈاکٹر خاقان نجیب نے کہا کہ فیصلے کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل پیمنٹس کی طرف لے جانا ہے اگر آپ اپنے ارد گرد کے بھی ممالک میں دیکھیں تو وہ اسی طرف جا رہے ہیں اور دنیا بھی اسی طرف چلی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *