اسلام آباد: اسلام آباد میں وکلاکے ممکنہ احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی میٹرو بس سروس کو جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
وکلا کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر انتظامیہ کے مطابق فیض احمد فیض اسٹیشن سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس سروس کو معطل کر دیا گیا ہے، تاہم راولپنڈی کے صدر اسٹیشن سے فیض احمد فیض اسٹیشن تک بس سروس بحال رہے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں میٹرو بس سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث بند رکھی گئی ہے اور یہ فیصلہ شہر میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلا کے احتجاج کے خدشے کے باعث میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے تاکہ سکیورٹی صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکے۔ اس فیصلے کا مقصد شہریوں کی حفاظت اور سروس کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔