پاکستان کی ترقی اولین ترجیح، اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے، احسن اقبال

پاکستان کی ترقی اولین ترجیح، اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے، احسن اقبال

لاہور: وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر اڑان بھرنے کیلئے تیار ہے اور اس کی ترقی کے لیے پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔

لاہور میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہ اکنامک زونز 2020 میں تیار کرنے تھے، لیکن 2022 میں آ کر ایک بھی تیار نہیں تھا۔ جب ہم حکومت میں آئے تو دنیا بھر میں شرطیں لگ رہی تھیں کہ پاکستان چھ ہفتوں میں سری لنکا بن جائے گا۔

وفاقی وزیر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے دلیرانہ فیصلے کیے اور آج پاکستان دوبارہ ٹرن آؤٹ پر آ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مہنگائی 38 فیصد سے 4 فیصد پرآچکی ہے، پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آ گیا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کیا اس اڑان کا حشر بھی پچھلی اڑانوں جیسا کرنا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے اطوار بدلنے ہوں گے، امن، استحکام، پالیسی کا تسلسل اور اصلاحات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ہم نے اپنے اگلے سنگ میل پر نظر رکھنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم اپنی پالیسوں میں پاکستان کی ترجیحات کو مدنظر رکھیں گے تو یقیناً ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *