سینئرسیاستدان محمدزبیر نے کہا ہے کہ اگر ملک میں جمہوریت ہے تو خط لکھنا کوئی مسئلہ نہیں،پاکستان میں سیاست بانی پی ٹی آئی کے اردگرد گھوم رہی ہے جبکہ شریف خاندان کی سیاست ختم ہوتی نظر آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان محمد زبیر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی ہے، آج ملکی سیاست بانی پی ٹی آئی کے ارد گرد ہو رہی ہے۔ صبح وشام سوشل میڈیا ،الیکٹرانک میڈیا پربانی کے خلاف یاحق میں بات کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی چیمپئنز ٹرافی اور ترکیہ کے صدر اردوان کی آمد کے موقع پر احتجاج نہ کرے، احسن اقبال

