علی امین گنڈاپور پر بُرا وقت آیا تو 30-35 اراکین وزیراعلیٰ کیساتھ کھڑے ہوں گے، سینئر صحافی عارف یوسفزئی

سینئر صحافی عارف یوسفزئی کا کہناہے کہ اگر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر کوئی بُرا وقت آیا تو پارٹی کے درجنوں اراکین اسمبلی وزیراعلیٰ کیساتھ کھڑے ہوں گے۔

صحافی عارف یوسفزئی نے آزاد ڈیجیٹل کیساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی نے علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی فیصل امین کیساتھ پھڈا کرپشن اور کمیشن پر کیا۔ علی امین گنڈاپور قریبی رفقا کو کہتے ہیں کہ میں بند بنی گالا کا ماہانہ 30 لاکھ روپے خرچہ دیتا ہوں، اگر میں کماتا ہوں تو پارٹی پر لگاتا بھی ہوں۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے شیر افضل مروت کا اہم بیان آگیا

عارف یوسفزئی نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر پارٹی یا عمران خان کی جانب سے برا وقت آتا ہے تو 30 سے 35 ایم پی ایز عمران خان یا پارٹی کیساتھ نہیں بلکہ علی امین کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے صوابی جلسے سے متعلق کہا کہ صوابی میں پی ٹی آئی کا پاورشو مکمل طور پر ناکام رہا ہے، سٹیج پر ایک دوسرے کے دشمن بیٹھے نظر آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ان بھول بھلیوں میں کہیں پوری پی ٹی آئی ہی حکومت سے باہر نہ ہو جائے۔

editor

Related Articles