پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ پرگامزن: ترقی کے نئے سفر کا آغاز

پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کی راہ پرگامزن: ترقی کے نئے سفر کا آغاز

اسلام آباد: ورلڈ اکنامک فورم 2025 کے دوران سوئٹزرلینڈ کے شہر دَاوُس میں جاز کے سی ای او عامر ابراہیم نے پاکستان کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر اجاگر کیا اور اس کی اہمیت کو تسلیم کروایا۔

عامر ابراہیم نے پاکستان کے ڈیجیٹل اور مالیاتی شمولیت کے روڈ میپ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور کہا کہ پاکستان اس وقت ڈیجیٹل تبدیلی کے اہم مرحلے میں ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت 75 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو براڈبینڈ، فِن ٹیک، اور اے آئی میں سرمایہ کاری کی بدولت ممکن ہوگی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں 6 ہزار کمپنیاں 3 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز کو ملازمت فراہم کر رہی ہیں اور آئی ٹی کے شعبے میں 30 فیصد سالانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ 2029 تک اس شعبے سے 3.6 ارب ڈالر کی آمدنی کی توقع ہے۔

عامر ابراہیم نے مزید کہا کہ اسمارٹ فون کے استعمال اور حکومتی اقدامات سے ڈیجیٹل معیشت کی ترقی ہو رہی ہے جو معاشی ترقی اور شمولیت کو فروغ دے گی۔ جاز نے پاکستان بھر میں فائبر آپٹک کنیکٹیویٹی کو پھیلانے کے لیے اگلے دو سالوں میں 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے، جس سے لاکھوں گھروں اور کاروباروں کو ہائی سپیڈ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔

جازکیش کے ذریعے چھوٹے کاروباروں، تاجروں اور افراد کو ڈیجیٹل معیشت میں شفافیت اور تحفظ کے ساتھ حصہ لینے کا موقع ملے گا۔ عامر ابراہیم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے میں 2026 تک 50 ارب ڈالر کی ٹرانزیکشنز کی توقع ہے، جو پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے مستحکم ہونے کا غماز ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *