سوزوکی ویگن آر آسان اقساط پر خریدیں

سوزوکی ویگن آر آسان اقساط پر خریدیں

یو بی ایل ڈرائیو نے سوزوکی ویگن آر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے شاندار فنانسنگ آفر متعارف کرائی ہے، جس کے تحت صارفین کم سے کم ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ اپنی گاڑی حاصل کر سکتے ہیں۔

یو بی ایل کی اسکیم کے تحت نئی اور استعمال شدہ گاڑیوں پر 14.99% فکسڈ شرح سود کے ساتھ ریزیڈیول ویلیو فنانسنگ دستیاب ہے، جو خریداروں کو آسان قسطوں میں اپنی گاڑی کا مالک بننے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ سوزوکی ویگن آر کے تین مختلف ویرینٹس فنانسنگ کے لیے دستیاب ہیں، جن میں سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: آلٹو خریدنے کے خواہشمندوں کو یو بی ایل نے بڑی پیشکش کر دی

سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت PKR 3,214,000 ہے، جس پر 30% ڈاؤن پیمنٹ یعنی PKR 964,200 ادا کرنی ہوگی جبکہ بقیہ رقم PKR 2,249,800 فنانسنگ کے تحت دی جائے گی، جس کی ماہانہ قسط PKR 53,511 مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت PKR 3,412,000 ہے، جس پر PKR 1,023,600 بطور ڈاؤن پیمنٹ دینا ہوگا اور فنانسنگ کی رقم PKR 2,388,400 ہوگی، جس کی قسط PKR 56,807 طے کی گئی ہے۔

جبکہ سوزوکی ویگن آر اے جی ایس کی کل قیمت PKR 3,741,000 رکھی گئی ہے، اس پر PKR 1,122,300 ڈاؤن پیمنٹ ہوگی اور فنانسنگ کے تحت PKR 2,618,700 کی رقم ادا کرنا ہوگی، جس کی ماہانہ قسط PKR 62,285 ہوگی۔

مزید پڑھیں: سوزوکی کلٹس قسطوں پر خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری

یو بی ایل ڈرائیو کی اس اسکیم میں فوری پراسیسنگ اور کم سے کم ڈاکیومنٹیشن کی سہولت دی جا رہی ہے جبکہ صارفین کو 1 سے 5 سال کی مدت میں قسطوں کی ادائیگی کا اختیار حاصل ہوگا۔

مزید برآںاس فنانسنگ میں ریزیڈیول ویلیو 50% تک دی جا رہی ہے، جس سے ماہانہ قسطوں کا بوجھ مزید کم ہو جاتا ہے۔ یہ سہولت ان افراد کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو کم ابتدائی ادائیگی کے ساتھ اپنی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔

تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ گاڑیوں کی قیمتیں کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتی ہیں کیونکہ یہ مینوفیکچرر پر منحصر ہے، اور اقساط کی تفصیلات انشورنس کے بغیر دی گئی ہیں۔ اس لیے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد یو بی ایل کی قریبی برانچ سے رابطہ کریں اور اس آفر سے فائدہ اٹھائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *