پاکستان ترقی کی طرف گامزن، سربراہ آئی ایم ایف کا وزیراعظم سے ملاقات میں اعتراف

پاکستان ترقی کی طرف گامزن، سربراہ آئی ایم ایف کا وزیراعظم سے ملاقات میں اعتراف

دبئ: آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پاکستان کی معیشت میں استحکام کے بعد ترقی کی جانب بڑھنے کی تعریف کی۔

دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات میں، جارجیوا نے پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کے مؤثر نفاذ اور حکومتی اصلاحات کو سراہا

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت کی جانے والی پیشرفت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاہے کہ  اس نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور طویل مدتی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کی اصلاحاتی کوششوں اور مالیاتی نظم و ضبط کے لیے حکومت کے عزم کی تعریف کی، اور پاکستان کے معاشی استحکام کو مزید پائیدار بنانے کے لیے آئی ایم ایف کی حمایت کا اعادہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *