رمضان المبارک سے قبل گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

رمضان المبارک سے قبل گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

رمضان المبارک  کی آمد سے قبل ہی گھی اور تیل مہنگا ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خوردنی تیل کی کلیئرنس میں تاخیرپر درآمد کنندگان لاکھوں ڈالر ڈیمرج دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے کہا کہ خوردنی تیل کا کلیئرنس کا عمل انتہائی سست روی کاشکار ہے ، جس کے باعث کسٹم فیس لیس مسائل کے باعث 10،10دن تک خوردنی تیل کی کلیئرنس نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی پہلے نمبر پرآگیا

عاطف اکرام کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کے امپورٹرز پر لاکھوں ڈالر ڈیمرج لگ چکاہے، ڈیمرج کی رقم ڈالرز میں وصول کی جاتی ہے، گھی اور تیل مہنگا ہوگیاہے،  انھوں نے خبردار کیا کہ رمضان المبارک تک صورتحال تبدیل نہ ہوی تو گھی اور تیل مہنگا ہوگا۔

صدرایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ اس اہم ایشو پر اگلے ہفتےوزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آراوران کی ٹیم سےملاقات کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *