پاکستانی فلم و ٹی وی کے معروف اداکار اورڈرامہ پری زاد سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے احمد علی اکبر بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے جارہے ہیں ، اداکار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز کی جانب سے احمد علی اکبر کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی قوالی نائٹ کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔
View this post on Instagram
زیرِ گردش پوسٹس کے مطابق اداکار کی ہونے والی ہمسفر کا نام ماہم بتول ہے، ماہم اداکار کی پرانی اور قریبی دوست ہیں جو پیشے کے لحاظ سے وکیل اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایٹر بھی ہیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں لالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن ہے ،حال ہی میں ماوراحسین اور امیرگیلانی ، کبریٰ خان اورگوہر رشید سمیت متعدد اداکار زندگی کے نیے سفر کا آغاز کرنے جارہے ہیں ۔
