نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا ، پاکستان کیخلاف فائنل میچ میں ا سٹار بیٹر راچن رویندرا باہر ہوگئے

نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا ، پاکستان کیخلاف فائنل میچ میں ا سٹار بیٹر راچن رویندرا باہر ہوگئے

پاکستان کے خلاف دوران فیلڈنگ زخمی ہو نے والے نیوزی لینڈ کے اسٹار بلے باز راچن رویندرا سہ ملکی سیریز ون ڈے سیریز کے فائنل سے باہر ہوگئے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گیری سٹیڈ کا کہنا ہے کہ اوپنر کی حالت پہلے سے بہتر ہے تاہم وہ تکلیف کے باعث سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے، ا ن کی جگہ فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کا فائنل آج کھیلا جائے گا

گزشتہ روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تین ملکی ایک روزہ سیریز کے فائنل سے قبل انہوں نےنیٹ پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا تاہم ا س کے باوجود ان کو آرام دیا گیا ہے ۔ ہیڈکوچ کا کہنا ہے کہ راچن رویندرا کے سر میں کچھ دن سے درد تھا لیکن اب کرکٹر تیزی سےبہترہورہے ہیں، وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل مکمل فٹ جائیں گے۔ گیری سٹیڈ نے مزید کہا کہ لوکی فرگوسن آئی ایل ٹی20 لیگ کے دوران زخمی ہوئے تھے تاہم وہ بھی 15 ماہ سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکے۔

چیمپئنز ٹرافی2025: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر دی

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی اننگز کے دوران مائیکل بریسویل کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ تھامنے کی کوشش میں راچن رویندرا کے چہرے پر گیند آ لگی تھی جس کے سبب وہ انجرڈ ہوگئے تھے جبکہ جنوبی افر یقہ کیخلاف میچ میں بھی انہیں آرام کروایا گیا تھا۔ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان میچ سے ہونے جا رہا ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل ٹاکرا 9 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *