نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو فائنل میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرائی نیشن سیریز جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے 45.2 اوورز میں 453 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے اننگز کا آغاز ہی مایوس کن رہا اور چوتھے اوور میں محض 16 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سعود شکیل 8 جبکہ بابراعظم  29رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ محمد رضوان 46، سلمان علی آغا 45 طیب طاہر 38 جبکہ خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی فہیم اشرف اورنسیم شاہ نے بالترتیب 7 ،1 اور 22، 19 رنز بنائے۔

یوں پاکستان کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 452 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور نیوزی لینڈ کو 253 رنز کا ہدف دے سکی۔ نیوزی لینڈ کے ول اورو رک نے 4، بریس ویل اور سینٹنر کی2،2وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کردیا

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور دوسرے اوور میں ویل ینگ 5رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد کین ولیمسن 34 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور کونوے بھی 48 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم مچل اور لیتھم نے بھی شاندار اننگز کھیلیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ دونوں کھلاڑی بالترتیب 57 اور 56 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے 46 ویں اوور میں پانچ وکٹوں نے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں سہ فریقی سیریز میں گرین شرٹس کو شکست ہوگئی۔ پاکستان کے نسیم شاہ نے 2شاہین ، ابراراور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈ کے ول اورورک کو مین آف دی میچ جبکہ پاکستان کے سلمان علی آغا کو پلئیر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *