وسیم اختر رامے کی پی ٹی آئی میں واپسی، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا ایڈمنسٹریٹو ہیڈ مقرر کر دیا گیا

وسیم اختر رامے کی پی ٹی آئی میں واپسی، پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا ایڈمنسٹریٹو ہیڈ مقرر کر دیا گیا

وسیم اختر رامے کی تحریک انصاف میں واپسی ہوتے ہی اہم عہدہ دیدیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنیوالے وسیم اختر رامے نے پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔ تحریک انصاف میں واپسی ہوتے ہی وسیم اختر رامے کو پارٹی میں میں اہم عہدے سے بھی نواز دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی قوم اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے مقابلہ کررہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وسیم اختر رامے کو ایڈمنسٹریٹو ہیڈ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ چئیرمین پارٹی مینجمنٹ سیل پی ٹی آئی شیر علی ارباب نے نوٹیفکیشن جاری کیا ،وسیم اختر رامے کو 1جنوری کو نوٹیفائی کیا گیا۔ باقاعدہ نوٹیفکیشن تین ہفتے بعد جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اختر سانحہ 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی چھوڑ کر استحکام پاکستان کا حصہ بن گئے تھے۔ انہوں نے جہانگیر ترین، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال کی موجودگی میں آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *