فواد چوہدری نے فروری 2022 میں جنرل باجوہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے مدد مانگی، شاہد میتلا کا دعویٰ

فواد چوہدری نے فروری 2022 میں جنرل باجوہ سے پی ٹی آئی چھوڑنے کیلئے مدد مانگی، شاہد میتلا کا دعویٰ

سینئر صحافی شاہد میتلا نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چوہدری نے فروری 2022 میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے مدد مانگی تھی۔

صحافی شاہد میتلا نے آزاد ڈیجیٹل پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حوالے سے بڑی خبر دی کہ فواد چوہدری فروری 2022 میں جنرل باجوہ کے پاس گئے اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ڈیلیور نہیں کر پارہی، ہم حلقوں میں جاتے ہیں تو لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں، ہمیں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو میں پارٹی چھوڑنا چاہتا ہوں، مجھے کسی اور پارٹی میں بھجوا دیں۔ فوادچوہدری نے جنرل باجوہ سے کہا کہ عمران خان مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں اور انہوں نے جو وعدے کیے تھے وہ پورے نہیں کر پا رہے۔

شاہد میتلا نے فواد چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو فروری 2022میں ہی پارٹی چھوڑ چکے ہیں، آپ فوجی قیادت کے پاس جاکر کہہ رہے ہیں کہ میں پی ٹی آئی چھوڑنا چاہتا ہوں اور مجھے کسی اور پارٹی میں بھجوائیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے پارٹی چھوڑ دی۔اب آپ کیسے پی ٹی آئی کو اپنی پارٹی قرار دے سکتے ہیں یا پی ٹی آئی رہنمائوں پر تنقید کر سکتے ہیں، آپ تو پی ٹی آئی کا حصہ ہی نہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *