گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرکٹ کے میدان نہ ہونا افسوسناک ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ارباب سٹیڈیم کا کام ابھی تک پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکا۔
حکومت کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کےلئے کھیلوں کے میدان بنائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے قلیل مدت میں کراچی اورلاہورسٹیڈیمزکی تعمیرنوکی، صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہوں کے ۔
صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ملک کا نام دنیا بھر روشن ہوگا، چترال میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، گزشتہ روزیک اچھا میچ دیکھنے کو ملا، انہوں نے دونوں ٹیموں کو مبارکباد بھی دی۔