وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ملاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمنسٹریشن اور اے آئی جی (اسٹیبلشمنٹ) پولیس کی نگرانی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ابتدائی طور پر ملزم پروفیسر کو معطل کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے۔ کمیٹی اراکین موقع پر جاکر معلومات اور ثبوت اکٹھے کریں گےاور پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کی جائیگی۔
وزیراعلیٰ نے ثبوتوں کے دیکھتے ہوئے قانونی کاروائی کی بھی ہدایات کی۔