سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن

سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیا:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ سرمایہ داروں نے 4 ارب ٹیکس نہیں دیااور حکومت تنخواہ داروں سے ٹیکس وصول کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں الخدمت کے بنو قابل انٹری ٹیسٹ سے خطاب کے دوران حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت غریبوں و متوسط طبقے کیلئے جنگ لڑ رہی ہے۔ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جوانوں کو مفت اور کوالٹی ایجوکیشن دے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نوجوانوں کیلئے کھیلوں کے میدان بنائے: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری سر سے اتار رہی ہے، ہمارے ٹیکسز کا پیسہ اشتہارات میں استعمال ہو رہا ہے، 5 سے 15 سال کے 1 کروڑ بچے سکول جانے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی تعلیم کو عام کردینا چا ہیے تھا۔

اس سے نوجوان فوائد حاصل کر سکتے ہیں، ملک میں جو نوجوان تعلیم سے محروم ہیں ان کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، تعلیم نوجوانوں کا حق ہے خیرات نہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کسی پارٹی کا ایجنڈا نہیں۔

آئی پی پیز سے سب جماعتیں فائدے اُٹھا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم وہ تعلیم ہے جو سب کیلئے مساوی ہو یہ تحریک قائم کریں گے، 50 کیمپس بنانے پڑے تو طلبہ کو فری آئی ٹی کی تعلیم دیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گندم کا صحیح ریٹ نہ ملے تو کسانوں کا مستقبل تباہ ہونے لگتا ہے، ہم اپنے حصے کا کام کریں گے، مزدوروں اور کسانوں کے بچوں کو بھی پڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ کا ملاکنڈ یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا نوٹس، پولیس کی نگرانی میں کمیٹی قائم

ان کامزید کہنا تھا کہ کمپنیوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کا مستقبل مضبوط کریں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی یونیورسٹی فری بنا کر دکھائیں گے پھر حکومت سے کہیں گے فری و یکساں تعلیم چا ہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *