محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں موسمیاتی نظام داخل ہوگا جو بارشوں اور برف باری کا باعث بنے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر بعض مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔
کوئٹہ، زیارت، قلا ت، بارکھان، موسیٰ خیل اور ژوب میں بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ قلعہ عبداللہ، چمن، سبی، خضدار، پشین اور چا غی میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، کرم اور کوہستان میں بارش جبکہ بٹگرام، و زیر ستان اورگرد و نواح میں بارش و برفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے، آزاد کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج اور کل بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔
19 سے 21 فروری کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔