ایم جی موٹرز نے معروف گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

ایم جی موٹرز  نے معروف گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

پاکستان آٹو شو (PAPS) 2024 میں لانچ کی جانے والی MG HS PHEV کو شاندار پذیرائی ملنے کے بعد MG موٹر پاکستان نے خصوصی قیمت کی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔

 کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا”آپ کی زبردست محبت اور ناقابل یقین ردعمل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خصوصی ایڈوانٹیج پرائس لے کر آئے ہیں، کیونکہ MG ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو انعام دیتا ہے۔

 MG موٹر پاکستان کے مطابق یکم مارچ 2025 سے نئی ایڈوانٹیج پرائس لاگو ہوگی،   پہلے گاڑی کی قیمت 9,899,000 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے 200,000 روپے کم کر کے 9,699,000 روپے کر دیا گیا ہے۔

 یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب MG نے اس گاڑی کی باضابطہ قیمت کا اعلان کیا تھا، تب بھی 400,000 روپے کی رعایت دی گئی تھی ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *