چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں اوپنر بیٹر فخر زمان کے پاس شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع ہے۔
چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا میچ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں اوپنر فخر زمان شاہد آفریدی کا اہم ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔
فخر زمان نے نیوزی لیںڈ کیخلاف 19 اننگز میں 1053 رنز بنا رکھے ہیں اور پانچویں نمبر پر ہیں، شاہد آفریدی نے 35 اننگز میں 1078 رنز بنائے ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں اگر اوپنر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف 26 رنز بنا لیتے ہیں تو وہ پاکستان کی جانب سے کم اننگز میں نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
انضمام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف 42 اننگز میں 1283 بنا کر پہلے نمبر پر ہیں سعید انور دوسرے نمبر پر ہیں انہوں نے 32 اننگز کھیل کر 1260 رنز بنا رکھے ہیں۔