شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ماہ رمضان میں چینی 130 روپے فی کلو فروخت کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن مختلف سیل پوائنٹس پر چینی دستیاب کروائے گی۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتیں بنیادی طور پر طلب اور رسد کی بنیاد پر مارکیٹ قوتیں طے کرتی ہیں۔
سٹہ باز مالی فائدہ کیلئے چینی کی قیمتوں پر افواہوں سے مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہے ہیں، یاد رہے کہ ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت 160 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔