چیمپئینز ٹرافی، پاک بھارت میچ کا بلیک میں ٹکٹ 12لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلے کیلئے بلیک میں انتہائی مہنگے ٹکٹ فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونیوالے میچ کا ایک ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کرانے میں تاخیر پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا

آفیشل پلیٹ فارمز پر ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے کے بعد فینز بلیک مارکیٹرز سے مہنگے داموں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے پاک بھارت میچ سمیت دبئی میں ہونے والے میچز کیلئے اضافی ٹکٹ جاری کئے تھے جو ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *