Skip to content
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
Home - آزاد کاروبار - کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔