شاہین شاہ آفریدی کی حیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر

شاہین شاہ آفریدی کی حیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر

 پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے عالیار آفریدی کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے بیٹے کو اوپر کی جانب اچھالتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

بدھ کو چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل سوشل میڈیا ایپ ’انسٹاگرام‘ پر قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ایک پوسٹ میں تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مکان کی بالکنی پر شام کے دھندلکوں میں اپنے بیٹے کو اوپر کی جانب اٹھائے ہوئے مسکرا رہے ہیں۔

اگرچہ تصویر میں عالیار آفریدی کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے لیکن باپ اور بیٹے کے درمیان محبت اور پیار واضح نظر آ رہاہے۔

شاہین آفریدی نے تصویر کے ساتھ کیپشن شامل نہیں کیا لیکن دل کے ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کیا جو ان کے بچے سے محبت کی علامت ہے۔

یہ پوسٹ شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی دوسری سالگرہ منانے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ سے بیٹے علیار آفریدی کے روپ میں خوبصورت تحفے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کی جن کے ہاں ایک خوبصورت بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *