پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان مشق اختتام پذیر

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے درمیان مشق اختتام پذیر

پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین مشترکہ مشق ’افعا الساح‘  کراچی میں اختتام پذیرہو گئی ہیں۔

بدھ کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’کمانڈر کوسٹ ریئرایڈمرل فیصل امین نے دونوں بحری افواج کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مشاہدہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق مشق کے دوران رائل سعودی بحریہ اور پاک بحریہ کے اسپیشل آپریشن فورسز کی ٹیموں نے مشترکہ تربیتی آپریشنزمیں حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشقوں میں آر پی جی فائرنگ، مشین گن فائرنگ، کلوز کوارٹرز کمبیٹ، پریکٹیکل ریپیلینگ، ہوسٹیج ریسکیو، وی بی ایس ایس، ای او ڈی ڈرل، مشن پلاننگ اور ایریا کلیئرنس کے جدید طریقہ کارشامل تھے۔

اس مشترکہ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین ہم آہنگی اور جنگی حکمت عملی کے ہنر کو بڑھانا تھا، یہ مشق میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی صلاحیتوں اور ہم آہنگی کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *