اپوزیشن جماعتوں نے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن گرینڈ الائینس کے اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری ہیں۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن قیادت سندھ میں بھی پڑاؤ ڈالے گی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت آج سے سندھ روانہ ہوگی، تین روزہ دورے کے دوران گرینڈ الائینس اتحاد کیلئے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
اپوزیشن الائینس جی ڈی اے کی قیادت سے ملاقات کرے گا، اپوزیشن راہنما جئے سندھ کے سربراہ ایاز پلیجو سے حیدرآباد میں ملاقات کریں گے۔ وفد میں محمود اچکزئی، اسد قیصر، صاحبزادہ حامد رضا، اخونزادہ حسین ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم سے رہنماء شریک ہوں گے۔
اپوزیشن راہنماؤں کے وفد میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ بھی شامل ہیں، دورے کے دوران بزنس کمیونیٹی اور بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقاتیں کی جائیں گی۔
وفد کی پی ٹی آئی کراچی کے عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں، اپوزیشن رہنماء صحافی برادری سے بھی ملاقات کریں گے۔