مریم نواز چاہتی ہیں کہ عمران خان انہیں خط لکھیں ، یہ حسرت پوری نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف

مریم نواز چاہتی ہیں کہ عمران خان انہیں خط لکھیں ، یہ حسرت پوری نہیں ہوگی، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ بانئ پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، ان کی یہ حسرت پوری نہیں ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز بانئ پی ٹی آئی کے کینسر اسپتال سے لے کر ہر منصوبے کی نقل کر رہی ہیں، مریم نواز عوام پر توجہ دیں، جو مہنگائی، بے روزگاری اور قرض تلے دب چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں قرض کی تفصیلات جاری 

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عوام کے لیڈر اور مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں، نواز شریف اور مریم نواز حکومت لے کر بھی دکھی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *