چاول کی برآمدت میں سالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ

چاول کی برآمدت میں جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات اورپی بی ایس کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 1.849 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.25 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاول کی برآمدات کا حجم 1.983 ارب ڈالرتھا۔

ایک ہفتے میں 16 اشیا سستی، 11 مہنگی اور 24 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں چاول کی برآمدات کا حجم 265.08 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو دسمبرمیں  331.27 ملین ڈالراورگزشتہ سال جنوری میں 443.95 ملین ڈالرتھا۔

مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات سے ملک کو465.14 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 3.83 فیصدکم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *