خیبر پختونخوا حکومت نے صحت انصاف کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی شامل کردیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ اسکیم بطور پائلٹ پراجیکٹ ضلع مردان میں شروع کی جا رہی ہے، اسے دوسرے مرحلے میں ضلع چترال، ملاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی شروع کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صحت کارڈ کے تحت او پی ڈی سروسز کا باضابطہ اجرا کردیا۔ اس حوالے سے باضابطہ تقریب منعقد کی گئی، ضلع مردان کے پچاس ہزار مستحق خاندان مفت او پی ڈی کی سہولت سے استفادہ حاصل کریں گے۔
اس کے تحت او پی ڈی میں ادویات، ٹیسٹس اور میڈیکل سروسز کی مفت سہولت حاصل ہو گی۔ واضح رہے کہ یہ پائلٹ پروجیکٹ جرمن تنظیم کے ایف ڈبلیو کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جسے بعد میں توسیع دی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کو صوبے کے چار اضلاع سے بطور پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رہے ہیں۔