چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں کل بھارت اور بنگلہ دیش دبئی میں مدمقابل ہوں گے۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن پاکستان میں شروع ہوچکا ہے اور پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے مدمقابل ہیں، ان ٹیموں میں میزبان ملک پاکستان دفاعی چیمپیئن ہے اس کے علاوہ بنگلہ دیش، افغانستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے اور گروپ اے میں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور نیوزی لینڈ کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
بھا رت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کل میچ دو بجے شروع ہو گا۔