کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کی انتہائی جذباتی ویڈیو شیئر کردی

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے شادی کی انتہائی جذباتی ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈراما اسٹارز کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے درمیان مکہ مکرمہ میں ہونے والی شادی کی تقریب کے انتہائی جذباتی مناظر دکھائے گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kübra Khan (@thekubism)

اس جوڑے کی شادی رواں ہفتے کے اوائل میں مکہ مکرمہ میں ہوئی تھی۔ ان کے نکاح کی تقریب کی خوبصورت ویڈیو، جو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعہ اپ لوڈ کی گئی ہے، میں کبریٰ اور گوہر رشید کے جذباتی تاثرات کو شاندار طریقے سے قید کیا۔

ویڈیو کی خاص بات جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے وہ گوہر کی جانب سے سرخ رنگ کا گھونگٹ ہے جو وہ کبریٰ خان کے چہرے سے ہٹا کر ماتھے پر بوسہ دے کر اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں کبریٰ کے اہل خانہ کو بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، گلے ملتے اور ان کے لیے دعا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے سفید رنگ کا روایتی اسلامی عبایا پہنا ہوا تھا جبکہ ان کے شوہر گوہر رشید نے احرام زیب تن کیا تھا۔

کبریٰ اور گوہر کی فیملی کے علاوہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر معروف چہرے جیسے مومل شیخ اور شہزاد شیخ اپنی شریک حیات کے ہمراہ اس جوڑے کی خصوصی تقریب میں شرکت کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل 12 فروری کو دونوں نے نکاح کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے ایک ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *