پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملک گیر تحریک شروع کریں گے، ہم رکنے والے نہیں ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے لیے تاریخی جہدوجہد کررہے ہیں، پارٹی کے کچھ اکابرین سے ملنے پشاور آیا ہوں، رمضان کا مہینہ آرہا ہے، لیکن کچھ سرگرمیاں ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کاکہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے لئے ہم اواز اٹھائیں گے، قوم کو اکٹھا کریں گے، شاہد خاقان عباسی سے بھی آج ملاقات ہے، کل کراچی جائیں گے ، سندھ کی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک گیر تحریک شروع کرے گے، رمضان اور رمضان کے بعد بھی آپشن موجود ہے، ہم رکنے والے نہیں ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر جنید اکبر اچھے کام کررہے ہیں، عاطف خان، ارباب شیر علی سے بھی ملاقات ہوئی ہے، بانی سمیت جو اسیران ان کے لیے ہم نے آگے بڑھنا ہے، علی امین گنڈاپور صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں ، ان کو پارٹی عہدے سے ہٹانا اچھا فیصلہ ہے، اس فیصلے سے پارٹی زیادہ متحرک ہوئی ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ صوابی جلسے میں تعداد کم ہونے کے حوالے سے جنید اکبر لگے ہوئے ہیں، کمی بیشی ہوتی ہے اس کو دیکھ رہے ہیں، بہتری کی کوشش ہمیشہ ہوتی ہے۔