منظور پشتین کو گولی لگنے کی خبر جھوٹی نکلی

منظور پشتین کو گولی لگنے کی خبر جھوٹی نکلی

پختون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین پر فائرنگ کے واقعے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔

ذرائع کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں گولی لگی ہے اور وہ جاں بحق ہو گئے ہیں، تاہم مصدقہ ذرائع نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔

ذرائع کا نے کہا کہ منظور پشتین پر کسی قسم کا حملہ نہیں ہوا، اور وہ خیریت سے ہیں۔ پی ٹی ایم کے رہنماؤں نے بھی ایسی کسی اطلاع کی تصدیق نہیں کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خبریں محض افواہوں اور پروپیگنڈے پر مبنی ہیں، جن میں کوئی صداقت نہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے بعد مختلف حلقوں میں تشویش پائی گئی، تاہم تصدیق کے بعد واضح ہو گیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبر مکمل طور پر جھوٹی تھی۔

واضح رہے کہ منظور پشتین پختون تحفظ موومنٹ کے بانی ہیں جس پر حکومت نے گزشتہ سال اکتوبر میں قومی خودمختاری اور سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کی وجہ سے پابندی عائد کی تھی۔ حکومت نے ضلع خیبر میں پختون جرگے سے چند روز قبل ہی پی ٹی ایم پر پابندی عائد کر دی تھی۔

بعد ازاں جرگے کی میزبانی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور منظور پشتین نے مشترکہ طور پر کی۔ جس میں پی ٹی ایم  کی جانب سے صوبائی حکومت کے سامنے کئی مطالبات رکھے گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *