عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا، قیمتوں میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ تاریخ میں پہلی بارقیمت 3 لاکھ 9 ہزار روپے ہوگئی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار917 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی آج سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوااور سونے کی قیمت 2953 ڈالرپر پہنچ گئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہو گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ ایک پیسے کم ہونے سے 279 روپے 46 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا۔