پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوا ایمپلائز ریمول فرام سروس بل چیلنج کیا گیا ہے، رٹ میں عدالت سے ملازمیں کی ممکنہ برطرفی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
رٹ پٹیشن میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے، رٹ پٹیشن پیپلز لائرز فورم کے صوبائی صدر گوہر رحمان خٹک ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔