پاکستان تحریک انصاف کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ برطانیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاج چند منٹوں میں ہی ختم ہوگیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کے دورہ برطانیہ پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروانے کی کال دی گئی۔ تاہم برطانیہ میں رہائش پذیر 15لاکھ اوورسیز پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی کال مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیلئے صرف 51 افراد کو جمع کر پائی۔
آزاد ڈیجیٹل کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونیوالے پی ٹی آئی کے احتجاج کی لائیو رپورٹنگ کی گئی۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مٹھی بھر لوگ جمع ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بنایا گیا منصوبہ بُری طرح ناکام ہوا ہے۔ باشعور اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے تحریک انصاف کا پراپگینڈا مسترد کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی دعویٰ کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں میں سے 91 فیصد پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں، تاہم اب تحریک انصاف کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کا پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج چھ بجے ختم ہونا تھا تاہم لوگوں کی تعداد نہ ہونے کی وجہ سے 4 بجے سے بھی پہلے احتجاج ختم ہوگیا۔ شہزاد اکبر کے جاتے ہی کارکنان بھی تتر بتر ہوگئے اور کوئی بھی احتجاج کیلئے کھڑا نہ رہا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف مقامی پولیس اس جگہ موجود ہے۔ شہزاد اکبر کے بقول احتجاج میں 200-300 افراد شریک تھے تاہم ویڈیوز میں دیکھ کر گنتی کی جاسکتی ہے کہ ان مظاہرین کی تعداد 40-50 سے زیادہ نہیں تھی یعنی پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ہوگیا۔ 15 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے اور اب ان کے چاہنے والے صرف 40 سے 50 لوگ ہی بچے ہیں۔