پی ٹی آئی کی بیرون ملک لیڈرشپ اور حامی یوٹیوبرز کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا، عوام کو آرمی چیف کیخلاف احتجاج پر اکسانے والے یوٹیوبرز خود میدان میں غیرحاضر رہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کیخلاف لندن میں لوگوں کو احتجاج کیلئے اکسانے والے عمران ریاض خان، عادل راجہ، وقار ملک، ابراہیم راجہ، عرفان ہاشمی، ارسلان بلوچ، زلفی بخاری میں سے کوئی احتجاج کیلئے میدان میں نظر نہ آیا۔
اس کے علاوہ یوٹیوب و دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر عوام کو اکسانے والے صابر شاکر، وجاہت سعید، شہباز گل، حیدر مہدی، معید پیرزادہ اور جبران الیاس بھی آرمی چیف کیخلاف احتجاج میں کہیں دکھائی نہ دیے۔ یہ یوٹیوبر دوسروں کے بچے مروانے کیلئے زہریلا پراپگینڈہ کرتے رہے اور آج اپنی باری آئی تو خود غائب ہوگئے۔ پی ٹی آئی یوٹیوبرز کی منافقت کا پردہ چاک ہوگیا۔ بزدل لیڈرشپ کی طرح یوٹیوبرز بھی بزدل نکلے۔
ان یوٹیوبرز نے دوسرے کے بچے قربان کرنے کیلئے انتشاری بیانیہ بنایا لیکن اپنے ڈالرز قربان نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ دوسروں پر تنقید کرنے والے پی ٹی آئی یوٹیوبرز کی اصلیت پہلی بار بے نقاب ہوئی ہے اور ان کا اصلی چہرہ سامنے آیا ہے۔ نقلی یوٹیوبرز بزدلوں کی طرح بلوں میں چھپے رہے اور لندن احتجاج میں پی ٹی آئی کی آواز بننے کیلئے کوئی یوٹیوبر نہ آیا اور صرف ٹویٹ کرنے پر ہی اکتفا کیا۔
یہ تمام لوگ یوٹیوب پر ڈالروں کیلئے قوم کے بچے مرواتے ہیں اور خود کی باری آئی تو گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورہ برطانیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش بُری طرح ناکام ہوگئی۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاج چند منٹوں میں ہی ختم ہوگیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے آرمی چیف کے دورہ برطانیہ پر لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروانے کی کال دی گئی۔ تاہم برطانیہ میں رہائش پذیر 15لاکھ اوورسیز پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی کال مسترد کر دی۔ پی ٹی آئی پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج کیلئے صرف 51 افراد کو جمع کر پائی۔
آزاد ڈیجیٹل کی جانب سے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے ہونیوالے پی ٹی آئی کے احتجاج کی لائیو رپورٹنگ کی گئی۔ ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے مٹھی بھر لوگ جمع ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بنایا گیا منصوبہ بُری طرح ناکام ہوا ہے۔ باشعور اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے تحریک انصاف کا پراپگینڈا مسترد کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی دعویٰ کرتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں میں سے 91 فیصد پی ٹی آئی کے سپورٹرز ہیں، تاہم اب تحریک انصاف کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے اور بیرون ملک پاکستانیوں نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے۔
تحریک انصاف کا پاکستانی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاج چھ بجے ختم ہونا تھا تاہم لوگوں کی تعداد نہ ہونے کی وجہ سے 4 بجے سے بھی پہلے احتجاج ختم ہوگیا۔ شہزاد اکبر کے جاتے ہی کارکنان بھی تتر بتر ہوگئے اور کوئی بھی احتجاج کیلئے کھڑا نہ رہا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صرف مقامی پولیس اس جگہ موجود ہے۔ شہزاد اکبر کے بقول احتجاج میں 200-300 افراد شریک تھے تاہم ویڈیوز میں دیکھ کر گنتی کی جاسکتی ہے کہ ان مظاہرین کی تعداد 40-50 سے زیادہ نہیں تھی یعنی پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام ہوگیا۔ 15 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا ہے اور اب ان کے چاہنے والے صرف 40 سے 50 لوگ ہی بچے ہیں۔