وزیراعظم اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کیلئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم اور ترک صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، باہمی مفاد اور علاقائی تعاون کیلئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، اتحاد اور خوشحالی کی دعا کی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشترکہ مفادات کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خصوصاً ترکیے پر میزائل حملوں کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل کی ملاقات، توانائی تعاون کے فروغ پر اتفاق

گفتگو میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ کشیدگی کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے اور تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاک افغان عارضی جنگ بندی میں ترکیے کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے اس کوشش کو خطے کے امن کے لیے اہم قرار دیا۔

آخر میں دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ باہمی مفادات کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔

editor

Related Articles