سندھ حکومت کا ذہین 6 طلباءو طالبات کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان

سندھ حکومت کا ذہین  6 طلباءو طالبات کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان

سندھ حکومت نے ذہین و ضرورت مند 6طلباء و طالبات کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں سکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں بھٹو سکالر شپ پروگرام کے لئےمفاہمت یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:قصور : وین نالے میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق

اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میںکہا کہ 3 سکالر شپ طلباء اور 3 طالبات کیلئے ہوں گی، طلباء کے انتخاب کیلئے آکسفورڈ پاکستان پروگرام ہماری مدد کرے گا۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ سندھ میں ایک عرصہ سے طلباء کو سکالرز شپ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کی اسپیکر ایازصادق کے گھر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات

اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی آبا دی 2 کروڑ سے زائد ہے سٹی میںجرائم کا مسئلہ بھی موجود ہے، سیف سٹی پروگرام کے تحت شہرقائد کو بہتر بنانے کی ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *