پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلاکررکھ دیا ، شیرافضل مروت

پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلاکررکھ دیا ، شیرافضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلا کر رکھ دیا،سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کی توہین کی جاتی ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شیرافضل مروت نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے میرے خلاف بیانات دئیے، انہوں کی کہا کہ ڈسپلن کی پابندی کرائینگےورنہ نہیں چل سکتا، شیر افضل نے کہا کہ میں نے کسی کو بُرا بھلا نہیں کہا اور نہ ہی کسی کو پارٹی کا ایجنٹ کہا۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا ذہین 6 طلباء و طالبات کو آکسفورڈ یونیورسٹی سکالر شپ دینے کا اعلان

میرے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کان بھرے گئے ، مجھے کور کمیٹی ، سیاسی کمیٹی اور پی اے سی کی نامزدگی سے فارغ کیا گیا۔2011سے میرے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے ،پارٹی کے اندر قبضہ کرنے کی جنگ شروع ہے۔

کبھی کہتے تھے اس کی فالونگ ہے ، خطرہ ان کو تھا ،اس رویے کے ساتھ میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں بنتی ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بھائی کو خیبرپختونخوا حکومت سے نکالا گیا ،مجھے کوئی احتجاج کی ذمہ داری نہیں سونپی گئی ، انہیں اندیشہ تھا کہ احتجاج سے میں ہیرو بن جاؤنگا،انہوں نے میرے لیے ہر وہ کام کیا جس سے میں مائنس ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اب ایک اور مارشل لا کا متحمل نہیں ہوسکتا ، بلاول بھٹو زرداری

دوستوں کو عہدے دینا ، اپنوں کو عہدے دینا پارٹی میں چل رہاہے،بغیر کسی وجہ کے مجھے پارٹی سے نکالا گیا،یہ میرے ساتھ تیسری مرتبہ ہوا،میں بھی وی لاگ بنائوں گا اورڈالرز کمائوں گا،میرے پاس تو ان لوگوں کی ہزاروں سٹوریاں ہیں۔سیاسی طور پر میراکوئی مستقبل ہے اور نہ سیاست کرنی ہے،خود کو عمران خان کاوفادار سمجھتا ہوں اور ان کا اچھا چاہتا ہوں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *