سونے کی قیمتوں میں مسلسل کئی روز اضافے کے بعد آج کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار714روپے کی کمی ہوگئی۔
کمی کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 3لاکھ 7ہزار روپے جبکہ دس گرام کی قیمت 2لاکھ 63ہزار203روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23ڈالر کم ہوکر 2ہزار930ڈالر فی اونس ہوگئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان ، ڈالر سستا ہوگیا
روپیہ کمزور، ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔ کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں 11 پیسے کا اضافہ ہونے سے ڈالر 279 روپے 57 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 09 پیسے مہنگا ہونے سے 281 روپے 17 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔