بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف

بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف

حارث رؤف نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے، بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرکا کہنا تھا کہ کوئی دباؤ نہیں، سب پلیئرز ریلیکس ہیں۔اپنے بارے میں حارث رؤف نے کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 اوورز مکمل کیے۔

اس بار پاکستان جیتے گا، بھارت جیت کر دکھائے، مہاکمبھ میلے کے بابا دعویٰ

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ بھارت کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں دو میچز میں شکست دے چکے ہیں، بھارت کو اس بار بھی شکست دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، سارے پلیئرز سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ انجری تو کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، کچھ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *