محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں اسٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عائد کرتے ہوئے اسکولوں کے سربراہان کو عملدر آمد کی ہدایت جاری کر دی۔
تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری اعلامیہ کے مطابق محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے تعلیمی اداروں میں ہر قسم کے اسٹڈی ٹور اور پکنک پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے افسران، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے سربراہان کو عملدر آمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔