چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلیا، انگلینڈ ٹاکرا، آئی جی پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

چیمپیئنز ٹرافی 2025: آسٹریلیا، انگلینڈ ٹاکرا، آئی جی پنجاب نے خصوصی ہدایات جاری کردیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا تیسرا میچ آج آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جس کے لیے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، آئی جی پنجاب نے بھی اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی  کرکٹرز نے چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل روایتی حریفوں کے درمیان کھیلے جانے کی خواہش ظاہر کر دی

ہفتہ کے روز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں روایتی حریف آسٹریلیا اورانگلینڈ کے درمیان میچ سے قبل  آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی سیکیورٹی کے پیش نظر ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن اور محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل میچز کا انعقاد یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوآرڈینیشن مکمل ہے۔

مزید پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی، پاکستان نے ایک روزہ فارمیٹ میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ڈاکٹر عثمان نے بتایا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کی سیکیورٹی پر 12ہزار سے زیادہ پولیس افسران واہلکارتعینات کیے گئے ہیں، کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم، اردگرد کی بلند عمارات پرسنائیپرزتعینات ہیں، ڈولفن اسکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ ٹیمیں روٹس و اہم مقامات کے گرد مؤثر پبٹرولنگ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹیموں کے روٹس، اسٹیڈیم سمیت اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ، مناسب پارکنگ یقینی بنانے کے لیے اضافی ٹریفک وارڈنزتعینات کیے جانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلوں میں پاکستان کو بھارت پر برتری حاصل

آئی جی پنجاب نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، اسٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزجاری ہیں، اسٹیڈیم کے داخلی و خارجی راستوں، انٹری گیٹس پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئے، شائقین محفوظ ماحول میں انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے پنجاب پولیس سے تعاون کریں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *