آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، پی سی بی کا آئی سی سی سے احتجاج

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، پی سی بی کا آئی سی سی سے احتجاج

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ میں بھارت کا ترانہ چل گیا، پی سی بی نے آئی سی سی سے احتجاج کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں بھارت کاترانہ چلنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  سے احتجاج کیا ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا میچ میں آسٹریلیا کے ترانے سے قبل چند سیکنڈ کے لئے بھارت کا قومی ترانہ چل گیا۔ ذرائع کے مطابق ایونٹ آئی سی سی کا ہے اور غلطی بھی آئی سی سی سے ہوئی ہے۔

بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ سنگین غلطی پر آئی سی سی باضابطہ طور پر وضاحت پیش کرے کہ  آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارت کا ترانہ کیوں بجایا گیا؟

ذرائع پی سی بی کے مطابق آئی سی سی نے 8 ملکوں کے ترانے رکھے تھے، بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں آئی ان کا ترانہ بجانا آئی سی سی کی غلطی ہے، پی سی بی کو آئی سی سی کی وضاحت کا انتظار ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے وضاحت طلب کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *