سینئر صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ فیض حمید کا ٹرائل گزشتہ 6 ماہ سے جاری ہے جو مکمل ہو چکا ہے تاہم انکی لیگل ٹیم کے سربراہ میاں اشفاق پاکستان سے باہر لندن میں سکونت اختیار کیئے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ سابق انٹیلی جنس چیف جنرل فیض حمید کاگزشتہ 6 ماہ سے ٹرائل جاری ہے اور انکے ساتھ جن لوگوں کو پوچھ گوچھ کے لیے اٹھایا گیا تھا ان میں سے کچھ ابھی گرفتار ہیں اور کچھ رہا ر کر دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ جنرل فیض حمید کے وکیل میاں اشفاق اچانک پاکستان سے باہر چلے گئے اور گزشتہ کچھ دن سے لندن میں سکونت اختیار کیئے ہوئے ہیں۔ زائد گشکوری کے مطابق جنرل فیض حمید کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے اور کسی بھئ وقت انکا فیصلہ آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے خاندان کے لوگوں اور دیگر پراجیکٹس سے منسلک لوگوں کے ٹرائل کے دوران انٹرویوز کیئے گئے ہیں اور اس ہائی پروفائل کیس کا فیصلہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔